وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفسیر احسن اقبال کی چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کی اردو سروس سے خصوصی بات چیت

بیجنگ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفسیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا ایک کلیدی جزو ہے جس سے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا، دنیا کے مسائل کے خاتمے کے لئے باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے، تمام ممالک کو ایک دوسرے سے اشتراک …

بیجنگ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفسیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا ایک کلیدی جزو ہے جس سے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا، دنیا کے مسائل کے خاتمے کے لئے باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے، تمام ممالک کو ایک دوسرے سے اشتراک اور تعاون کو بڑھانا چاہیے، باہمی اختلافات کے خاتمہ کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے ہوں گے اور اگر دروازے بند کرد یئے گئے تو اس سے مزید مسائل پیداہوںگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بیجنگ میں چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کی اردو سروس سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو درپیش موجودہ اقتصادی مسائل کے حل کے لیے بھی صدر شی جن پنگ کے خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل مثبت وژن قرار دیا گیا ہے۔ چینی صدر نے دنیا میں اشتراکیت اور کھلے پن پر زور دیا اور کہا کہ دنیا کے مسائل دروازے بند کرتے ہوئے نہیں بلکہ پل تعمیر کرکے حل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کو ایک دوسرے سے اشتراک اور تعاون کرنا ہے اور اگر دروازے بند کر لئے گئے تو اس سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

مزید خبریں