اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور پولیو، تپ دق کے خاتمے سمیت صحت عامہ سے متعلق جاری پروگراموں کے لئے تمام تر ضروری وسائل فراہم کر رہی ہے۔ محدود دستیاب وسائل کے باوجود تعلیم، صحت عامہ اور سماجی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے یہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عالمی یوم صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور پولیو، تپ دق کے خاتمے سمیت صحت عامہ سے متعلق جاری پروگراموں کے لئے تمام تر ضروری وسائل فراہم کر رہی ہے۔ محدود دستیاب وسائل کے باوجود تعلیم، صحت عامہ اور سماجی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے یہ بات وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام جمعہ کو عالمی یوم صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں کا مقصد عوام کو صحت عامہ کی معیاری اور ارزاں خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان کے عوام اور ترقیاتی پارٹنرز کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم سب کے لئے صحت کے ہدف کے حصول کے لئے پرعزم ہیں۔ محدود دستیاب وسائل کے باوجود تعلیم، صحت عامہ اور سماجی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت صحت عامہ کے پروگراموں پر بہتر عمل درآمد کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی مدت کے دوران وزارت صحت کے تحت کام کرنے والے محکموں کی استعداد کار بہتر بنانے کے لئے وژن، سمت اور موثر حکمت عملی فراہم کی۔ حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی اور یہ خاتمے کے آخری مراحل میں ہے جبکہ بیماریوں سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگراموں کو بھی توسیع دی گئی ہے








