وزیر مملکت خزانہ رانا افضل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے نیپرا کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور ڈیزل کی بل کی ادائیگی ہو جائے گی تو معاملہ درست ہو جائے گا، موجودہ حکومت بجٹ پارلیمان میں پیش کرے گی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج لوڈشیڈنگ کے …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے نیپرا کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور ڈیزل کی بل کی ادائیگی ہو جائے گی تو معاملہ درست ہو جائے گا، موجودہ حکومت بجٹ پارلیمان میں پیش کرے گی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات نہ کریں آج تو سیاست دانوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے نیپرا کی ٹیم پہنچ گئی ہے ۔ گیس اور ڈیزل سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے جب ان کے بل ادا کر دیئے جائیں گے تو معاملہ حل ہو جائے گا اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مزید خبریں