اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مقبول سیاسی لیڈروں کی اہلیت اور نااہلیت کے فیصلوںکا حتمی اختیار صرف پاکستان کے عوام کے پاس ہے۔ عوام سے یہ اختیار چھیننے کی کوششیں ماضی میں کامیاب ہوئیں نہ آئندہ ہوں گی۔ تیس چالیس سال پہلے ایک مقبول سیاستدان کو پھانسی چڑھادیاگیا لیکن آج تک وہ نااہل …
مقبول سیاسی لیڈروں کی اہلیت اور نااہلیت کے فیصلوںکا حتمی اختیار صرف پاکستان کے عوام کے پاس ہے، عوام کی رائے کا راستہ روکنے کی کوششیں ناکام رہیں گی، عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مقبول سیاسی لیڈروں کی اہلیت اور نااہلیت کے فیصلوںکا حتمی اختیار صرف پاکستان کے عوام کے پاس ہے۔ عوام سے یہ اختیار چھیننے کی کوششیں ماضی میں کامیاب ہوئیں نہ آئندہ ہوں گی۔ تیس چالیس سال پہلے ایک مقبول سیاستدان کو پھانسی چڑھادیاگیا لیکن آج تک وہ نااہل نہیں ہوسکا۔ وہ جمعہ کو یہاں سرینا ہوٹل میں خطاطی کی دوروزہ نمائش کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام عدالتی فیصلوں پر عمل کیا ہے۔ اس فیصلے پر بھی عمل ہوگا لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ روز صحیفے کی طرح اس فیصلے کی تلاوت کی جائے اور اس کے قصیدے پڑھے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت کے مقبول ترین لیڈر کو انتخابی میدان سے خارج کردینے کے بعد آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کی کیا ساکھ باقی رہے گی۔








