وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا عالمی یوم صحت کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت نے کامیابی سے صوبائی حکومتوں اوردیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر قومی ہیلتھ وژن 2016 تا 2025 تشکیل دیا جو صحت کے شعبے میں قومی امنگوں کا ترجمان ہے۔ ان پانچ سالوں میں ہیلتھ کے شعبے میں جس قدر بہتری آئی اور اصلاحات ہوئیں پاکستان کی ستر …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت نے کامیابی سے صوبائی حکومتوں اوردیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر قومی ہیلتھ وژن 2016 تا 2025 تشکیل دیا جو صحت کے شعبے میں قومی امنگوں کا ترجمان ہے۔ ان پانچ سالوں میں ہیلتھ کے شعبے میں جس قدر بہتری آئی اور اصلاحات ہوئیں پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ آج الحمد اللہ پولیو کا مرض خاتمے کے قریب ہے، ماں اور بچے کی صحت کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل تھا۔ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو بچوں تک رسائی کو بہتر بنایا گیا۔ ای پی آئی ی پی آئی کی کوریج میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید خبریں