وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی کا افتتاحی تقریب سے خطاب

فیصل آباد۔13 اپریل(اے پی پی )دو روزہ عبدالمجید پروین رقم قومی نمائش خطاطی جمعہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں شروع ہو گئی۔وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے نمائش کا افتتاح کیا۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن ¾ جنرل مینجر سرینا ہوٹلز فیصل قیوم اور معروف آرٹسٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نمائش کا …

فیصل آباد۔13 اپریل(اے پی پی )دو روزہ عبدالمجید پروین رقم قومی نمائش خطاطی جمعہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں شروع ہو گئی۔وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے نمائش کا افتتاح کیا۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن ¾ جنرل مینجر سرینا ہوٹلز فیصل قیوم اور معروف آرٹسٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نمائش کا اہتمام قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن نے سرینا ہوٹلز کے تعاون سے کیا گیا۔ نمائش میں ملک کے دور دراز کے علاقہ جات بشمول گلگت بلتستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے مختلف آرٹسٹس کے تیار کردہ 85کے قریب فن پارے رکھے گئے جو تین کیٹیگریز نستعلیق ¾ ثورث اور ماڈرن سٹائل میں تیار کئے گئے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد نوجوانوں میں خطاطی کے فن کا فروغ اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ¾ادب و تاریخ کو نہ صرف آنے والی نسلوں کےلئے محفوظ کر نا بلکہ نوجوان نسل میں پاکستان کی تاریخ اور ادب سے لگاﺅ اور اس کے فروغ کو ےقینی بنانا ہے ۔

مزید خبریں