وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیلم جہلم منصوبہ کے پہلے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مظفر آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کام کرنے والے آدمی کو عدالتیں سیاست سے نکال دیتی ہیں، یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ کام کرنے والوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے، جس ملک میں سیاسی قائدین کی عزت نہیں ہوگی وہاں ترقی مشکل ہے، عوام آئندہ انتخابات میں جو بھی فیصلہ کریں قبول ہے، ملک نے 65 سال میں …

مظفر آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کام کرنے والے آدمی کو عدالتیں سیاست سے نکال دیتی ہیں، یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ کام کرنے والوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے، جس ملک میں سیاسی قائدین کی عزت نہیں ہوگی وہاں ترقی مشکل ہے، عوام آئندہ انتخابات میں جو بھی فیصلہ کریں قبول ہے، ملک نے 65 سال میں اتنی ترقی نہیں کی جتنی گزشتہ پانچ سالوں میں کی ہے، ہم نے صرف باتیں نہیں کیں کام کر کے دکھایا، ہماری حکومت مسائل حل کرنا جانتی ہے اور کر کے دکھائے ہیں، اگر ماضی کی حکومتیں بھی اپنا کام کرتیں تو اتنے مسائل نہ ہوتے، کسی حکومت نے دو ہزار میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی، ہم نے 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی پیدا کر کے دکھائی۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں نیلم جہلم منصوبہ کے پہلے یونٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ پاک چین دوستی کا شاہکار منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی تعمیر میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس منصوبے میں حصہ لینے اور اپنا کردار ادا کرنے والے اداروں اور افراد کو مبارکباد دی۔ ۔ انہوں نے کہا کہ آج اس موقع پر میں صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی موجودگی میں کشمیری عوام کی جدوجہد اور اس منصوبے کے لئے ان کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال سے ہم کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے، ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

مزید خبریں