وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت مریم اورنگزیب اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ وادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اہلیت اور نااہلیت کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے ،آج کے فیصلے کے بعد محمد نواز شریف کی سیاست کا ایک اور دور شروع ہوا ہے ،پہلے وزارت عظمی سے نااہل پھر پارٹی صدارت سے ہٹانا اورسینٹ الیکشن سے روکنے کے بعد تاحیات نااہل کرنے کا …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت مریم اورنگزیب اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ وادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اہلیت اور نااہلیت کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے ،آج کے فیصلے کے بعد محمد نواز شریف کی سیاست کا ایک اور دور شروع ہوا ہے ،پہلے وزارت عظمی سے نااہل پھر پارٹی صدارت سے ہٹانا اورسینٹ الیکشن سے روکنے کے بعد تاحیات نااہل کرنے کا فیصلہ عوام کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کرسکتا ، منتخب وزیراعظم کو پہلے نااہل کیا جاتا ہے اور ٹرائل بعد میں ہوتا ہے ،آج سپریم کورٹ کے فیصلہ کا ٹرائل احتساب عدالت میں جاری ہے،ایسے ہی فیصلوں سے شہید بھٹو کو پھانسی چڑھایاگیا اورمحترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تھا،آج ایک بار پھر پاکستان کے تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل کیا گیا ہے،یہ وہی مذاق ہے جو پاکستان میں 17 وزیراعظم کے ساتھ مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے ہوتا آیا ہے، یہ وہی فیصلہ ہے جو علی بابا اور 40چوروں نے نامکمل دستاویزات کے زریعے جے آئی ٹی رپورٹ میں پیش کیا، وہ شخص جس نے ملک کاآئین توڑکر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا وہ آج بھی ملک سے باہر ہے ‘ آئین توڑنے پر کسی قسم کا ازخود نوٹس نہیں لیا گیا، جب کچھ نہیں ملتا تو نظریہ ضرورت کا سہارا لیا جاتا ہے لیکن اس وقت نظریہ ضرورت صرف پاکستان کی عوام استعمال کرے گی اور وہ ہے ووٹ کو عزت دو،پاکستان مسلم لیگ(ن) اور بالخصوص محمد نوازشریف نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت و وقار، پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے، فیصلہ اور فیصلے پر ردعمل پاکستان کی عوام اور نوازشریف کا حق ہے ‘پاکستان کے آئینی ادارے ہم سب کے لئے قابل عزت ہیں ،ہم سب کو پاکستان کے آئینی اداروں کی عزت کرنی چاہیے۔ وہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔

مزید خبریں