بیجنگ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات/داخلہ پروفیسراحسن اقبال نے وائس چیرمین این ڈی آر سی نینگ جےڑی سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے13ویں نیشنل پیپلز کانگرس میں صدرشی جن پنگ اور چینی قیادت کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے وائس چیئرمین این ڈی آر سی کو سی پیک کے بجلی، گوادر، ٹرانسپورٹ اور …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات/داخلہ پروفیسراحسن اقبال کی وائس چیئرمین این ڈی آر سی نینگ جےڑی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات/داخلہ پروفیسراحسن اقبال نے وائس چیرمین این ڈی آر سی نینگ جےڑی سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے13ویں نیشنل پیپلز کانگرس میں صدرشی جن پنگ اور چینی قیادت کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے وائس چیئرمین این ڈی آر سی کو سی پیک کے بجلی، گوادر، ٹرانسپورٹ اور دیگر منصوبوں پر جاری پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک بلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کا سب سے اہم ستون ہے، پاکستان رواں مالی سال کے دوران 5.8 فیصد شرح نموحاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے جو گیارہ سالوں کے دوران بلند ترین شرح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ توانائی کی کمی پرکافی حدتک قابو پالیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک چین تعاون میں اضافے کے بعد ہمالیہ سے بلند دوستی کی مثال تبدیل ہونی چاہئے، خلائی شعبے میں تعاون کے بعد پاک چین دوستی ستاروں سے بھی بلند ہوچکی ہے۔








