اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کا جو وعدہ کیاتھا آج فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز اس وعدے کی تکمیل ہے، قومی ، صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی سے فاٹا میں ہسپتال، سکول، انفراسٹرکچر کی ترقی ہو گی، آصف علی زرداری کے الزامات جھوٹ …
قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی سے فاٹا میں ہسپتال، سکول، انفراسٹرکچر کی ترقی ہو گی، عابد شیر علی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کا جو وعدہ کیاتھا آج فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز اس وعدے کی تکمیل ہے، قومی ، صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی سے فاٹا میں ہسپتال، سکول، انفراسٹرکچر کی ترقی ہو گی، آصف علی زرداری کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ، نواز شریف نے چار ٹر آف ڈیموکریسی پر عمل کیا جبکہ زرداری خود اس سے منحرف ہوئے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کاآغاز محمد نواز شریف نے شروع کیا اور اصلاحات کے لئے ایک کمیٹی بنائی جس کے لئے جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ، سرتاج عزیز اور ان کی ٹیم نے سٹیک ہولڈرز ، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ایک مکمل اصلاحاتی ایجن©ڈا مرتب کیا اور اسب اس پر عملدرآمد کا وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے جو اعلان کیا ہے اس سے فاٹا کے عوام، فاٹا کے نوجوانوں کو ملک کے دیگر حصوں کی طر ح ترقی کرنے اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔








