اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، فاٹا اصلاحات مسلم لیگ (ن) کا فاٹا کے لئے ایک تحفہ ہے۔ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چاہتے ہیں کہ اس پر عملدرآمد بھی ہم …
فاٹا کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، فاٹا اصلاحات مسلم لیگ (ن) کا فاٹا کے لئے ایک تحفہ ہے۔ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چاہتے ہیں کہ اس پر عملدرآمد بھی ہم اپنی نگرانی میں کرائیں تاکہ اسے سبوتاژ نہ کیا جا سکے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانا ایک خوش آئند فیصلہ ہے، میرے خیال میں فاٹا اصلاحات متعارف نہ کرائی جاتیں تو یہ فاٹا کے عوام سے زیادتی ہوتی۔








