بی آئی ایس پی اور ڈبلیو ایف پی کے مابین پاکستان میں تعلیم،غذائی قلت اور مائیکرونیوٹرنٹ کی کمی کے حوالے سے لاگت کیلئے مطالعہ پر عملدرآمد کیلئے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) بی آئی ایس پی اور ڈبلیو ایف پی کے مابین پاکستان میں تعلیم،غذائی قلت اور مائیکرونیوٹرنٹ کی کمی کے حوالے سے لاگت کیلئے مطالعہ پر عملدرآمد کیلئے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے اس تقریب میں شرکت کی۔ مطالعہ کا دورانیہ تین سے چھ ماہ ہوگا …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) بی آئی ایس پی اور ڈبلیو ایف پی کے مابین پاکستان میں تعلیم،غذائی قلت اور مائیکرونیوٹرنٹ کی کمی کے حوالے سے لاگت کیلئے مطالعہ پر عملدرآمد کیلئے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے اس تقریب میں شرکت کی۔ مطالعہ کا دورانیہ تین سے چھ ماہ ہوگا جس پر چودہ ہزار امریکی ڈالر کی لاگت متوقع ہے۔ مطالعہ کا تحقیقی طریقہ کار متعلقہ ضروریات اور موجودہ غذائی قلت کے خلاءکا تخمینہ لگائے گا تاکہ اس پا قابو پایا جاسکے۔ تخمینے کے عمل میں تشخیصی مسائل، پالیسی کے عوامل کاتجزیہ، کوریج گیپس کی کوانٹیفیکیشن اور ہر انٹروینشن کی فی کس لاگت شامل ہوگی۔