کوئٹہ۔ 03 مئی (اے پی پی )افغان نیشنل آرمی کے ایک وفد نے جمعرات کو ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔افغان وفد جس کی قیادت میجرجنرل امام نذر کمانڈر 205 کور کر رہے تھے جس میں دیگر افغان سکیورٹی حکام کے علاوہ میجر جنرل ولی محمد کمانڈر 215 کور شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے …
افغان نیشنل آرمی کے وفد کی کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 03 مئی (اے پی پی )افغان نیشنل آرمی کے ایک وفد نے جمعرات کو ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔افغان وفد جس کی قیادت میجرجنرل امام نذر کمانڈر 205 کور کر رہے تھے جس میں دیگر افغان سکیورٹی حکام کے علاوہ میجر جنرل ولی محمد کمانڈر 215 کور شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ بارڈر سکیورٹی مکینزم اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر غور و فکر کیا گیا۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاقِ رائے کیا گیا کہ باہمی اعتماد اور تعاون کے ساتھ خطے میں امن اور استحکام لایا جاسکتا ہے۔








