اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد باقاعدہ طور پر فعال ہوگیا،جمعرات سے نیو ایئر پورٹ پر ملکی و غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت (لینڈنگ ،ٹیک آف) شروع ہوگئی ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل سیدالرحمان نے اے پی پی سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کے قریب فتح جنگ میں …
پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد باقاعدہ طور پر فعال ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد باقاعدہ طور پر فعال ہوگیا،جمعرات سے نیو ایئر پورٹ پر ملکی و غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت (لینڈنگ ،ٹیک آف) شروع ہوگئی ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل سیدالرحمان نے اے پی پی سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کے قریب فتح جنگ میں تعمیر کیا جانے والا نیا عالمی معیار کی سہولتوں کا حامل ملک کے پہلے گرین فیلڈ ایئر پورٹ پر جمعرات سے باقاعدہ پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بے نظیربھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سالانہ 4.5ملین مسافروں کی آمدورفت تھی نئے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سالانہ 9ملین مسافروں کی آمدورفت کی گنجائش ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی عامر محبوب نے بتایا کہ نئے ایئر پورٹ پر بیک وقت 15 طیاروں کی پارکنگ کی بھی سہولت میسر ہے، اس کے علاوہ ایئر پورٹ دنیا کا سب سے بڑا اے 380 طیارہ بھی لینڈ کر سکتا ہے۔ ایئر پورٹ کے دو رن وے ہیں ہر ایک کی لمبائی ساڑھے تین کلو میٹر ہے۔ نیا ایئر پورٹ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیو ایئر پوررٹ چارہزاردوسواڑتیس ایکڑاراضی پرمحیط ہے اور یہ ملک کا پہلا سرسبز ہوائی اڈا ہے۔ واضح رہے کہ جدید سہولتوں سے آراستہ ہوائی اڈے کی تعمیر پر ایک سوچارارب روپے کی لاگت آئی ہے۔








