، معاون خصوصی امور نوجواناں عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آزمائش کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 10 لاکھ پڑھے لکھے نوجوانوں نے رضا کار کی حیثیت سے اپنی خدمات قوم کیلئے پیش کی ہیں، ٹائیگر فورس مستحق خاندانوں تک راشن کی تقسیم کے دوران ایس او پیز پر عمل …

اسلام آباد۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آزمائش کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 10 لاکھ پڑھے لکھے نوجوانوں نے رضا کار کی حیثیت سے اپنی خدمات قوم کیلئے پیش کی ہیں، ٹائیگر فورس مستحق خاندانوں تک راشن کی تقسیم کے دوران ایس او پیز پر عمل کرے گی اور نوجوانوں کو وباءسے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی لباس اور رہنمائی دی جائے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں معاشرے کے کمزور طبقات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کریں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مل کر کمیٹی تشکیل دیں تاکہ لاک ڈاﺅن کے باعث بے روزگار ہونے والے لوگوں کو ریلیف دیا جا سکے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی تقسیم کا شکار ہے، سندھ حکومت کے کئی وزراءعوام کی فلاح و بہبود اور قومی یک جہتی کی بات کرتے ہیں جبکہ بعض اس کے وزرا وفاقی حکومت کے خلاف سیاست کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی کو ٹائیگر فورس کے معاملے پر سیاست کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ یہ معاملہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے کا نہیں ہے۔

مزید خبریں