اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے دوران آبی وسائل، مواصلات، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آبی وسائل کے شعبہ کی ترقی کیلئے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی بنیادی توجہ بڑے ڈیموں اور نکاسی …
آئندہ مالی سال کے دوران آبی وسائل، مواصلات، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے دوران آبی وسائل، مواصلات، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آبی وسائل کے شعبہ کی ترقی کیلئے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی بنیادی توجہ بڑے ڈیموں اور نکاسی آب کے منصوبوں پر مرکوز ہے۔ اس غرض سے بجٹ میں 70 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے زمین حاصل کرنے کیلئے 20 ارب روپے اور مہمند ڈیم ہائیڈل پاور کیلئے 15 ارب روپے تجویز کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مواصلات کے شعبہ میں سڑک اور ریل میں سے کچھ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہیں جن کیلئے تقریباً 200 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں جن میں سے 156 ارب روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے۔ پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران حویلیاں۔تھاکوٹ سڑک کیلئے 24 ارب روپے، برہان۔ہکلا موٹروے کیلئے 13 ارب روپے، پشاور کراچی موٹروے کے سکھر۔ملتان سیکشن کیلئے 19 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سوات ایکسپریس وے کو چکدرہ سے باغ ڈھیری تک توسیع دی جائے گی۔









