اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکیلئے نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 8 کھرب 94 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکیلئے کل نان ٹیکس ریونیو کا نظرثانی شدہ ہدف 6 کھرب 37 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ اس طرح رواں مالی سال کے مقابلہ میں آئندہ مالی سال کے دوران مجموعی نان ٹیکس ریونیو …
آئندہ مالی سال 2019-20ءکیلئے نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 8 کھرب 94 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ روپے مقرر
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکیلئے نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 8 کھرب 94 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکیلئے کل نان ٹیکس ریونیو کا نظرثانی شدہ ہدف 6 کھرب 37 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ اس طرح رواں مالی سال کے مقابلہ میں آئندہ مالی سال کے دوران مجموعی نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 2 کھرب 56 ارب 71 کروڑ 30 لاکھ روپے کا زائد ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ 2019-20ءکی دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کو ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو کی مد میں کل 67 کھرب 16 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ جاری مالی سال کیلئے کل ریونیو محصولات کا تخمینہ 50 کھرب 31 ارب 62 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔









