آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا فاٹا، کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ڈوین اور اسلام آباد …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا فاٹا، کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ڈوین اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے

Leave a Reply