آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں و آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل (جمعہ کو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تا ہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اورشمالی/مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،وسطی پنجاب ، کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا ۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: راولپنڈی (شمس آباد 54، گوالمنڈی 44، نیو کٹاریاں 45، کچہری 32، پیر ودھائی 26، چکلالہ 21)، چکوال 48، اسلام آباد (سٹی 44، سیدپور 34،بوکرہ 26، گولڑہ 19، ایئرپورٹ 14)، مری 37، جہلم 17، منگلا 16، کوٹ ادو 13،

سیالکوٹ ایئرپورٹ 12، شیخوپورہ 10، سیالکوٹ سٹی 06، گجرات اور لاہور سٹی 05، منڈی بہائوالدین، لاہور ایئرپورٹ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان سٹی 03، گوجرانوالہ اور بہاولپور ایئرپورٹ 02، نورپور تھل 01،کشمیر: کوٹلی 29، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 20، مظفر آبادایئرپورٹ 10،خیبرپختونخوا: دیر 18، مالم جبہ 15، بالاکوٹ 06، میرخانی، کاکول، بنوں 04، سیدو شریف 03، چترال، کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 49، شہید بینظیر آباد، دادو48، سکرنڈ اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔