اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی دارالحکومت میں اہم مقدمات کی تحقیقات اور سیف سٹی آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔اتوار کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ اور سیف سٹی کے سینئر افسران نے …
آئی جی پی اسلام آباد کی زیرصدارت اجلاس ، اہم مقدمات کی تحقیقات اور سیف سٹی آپریشنز کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی دارالحکومت میں اہم مقدمات کی تحقیقات اور سیف سٹی آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔اتوار کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ اور سیف سٹی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
آئی جی پی نے ہدایت کی کہ تمام اہم مقدمات کو جدید تفتیشی طریقۂ کار، سائنسی شواہد کے حصول اور عدالتوں میں مؤثر فالو اپ کے ذریعے میرٹ پر مکمل کیا جائے۔انہوں نے تفتیشی ٹیموں اور سیف سٹی یونٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حقیقی وقت کی نگرانی، ڈیٹا پر مبنی مانیٹرنگ اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام میں زیادہ مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
آئی جی پی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی سے تحقیقات کے عمل کو ہم آہنگ کر رہی ہے تاکہ جدید پولیسنگ کے تقاضوں پر پورا اترا جا سکے اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی تحفظ، جرائم کی روک تھام اور شفاف تحقیقات اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔








