آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں (کل)تین میچ کھیلے جائیں گے

بلوم فونٹین۔21جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں کل(پیر کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ جبکہ دوسرا میچ آسٹریلیا اور نمیبیا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جنوبی افریقامیں جاری ہیں ۔ میگا ایونٹ میں پیر کے روز گروپ اے میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ …

بلوم فونٹین۔21جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں کل(پیر کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔

پہلا میچ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ جبکہ دوسرا میچ آسٹریلیا اور نمیبیا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جنوبی افریقامیں جاری ہیں ۔

میگا ایونٹ میں پیر کے روز گروپ اے میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں بلوم فونٹین میں مدمقابل ہوں گی۔

اسی روز دوسرا میچ گروپ سی کی ٹیموں آسٹریلیا اور نمیبیا کے مابین کمبرلی میں کھیلا جائے گا ۔