نئی دہلی ۔ 2 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے باوجود کلین چٹ دے دی۔ کوہلی کو کیویز کے خلاف میچ میں ٹوی فوٹیج میں واکی ٹاکی پر کسی سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی نیوزی لینڈ …
آئی سی سی نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے باوجود ویرات کوہلی کو کلین چٹ دے دی

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 2 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے باوجود کلین چٹ دے دی۔ کوہلی کو کیویز کے خلاف میچ میں ٹوی فوٹیج میں واکی ٹاکی پر کسی سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کے دوران آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے واکی ٹاکی استعمال کرتے رہے۔ کوہلی کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ آئی سی سی ان کے خلاف بڑی کارروائی کر سکتا ہے تاہم گورننگ باڈی نے معاملے کی تحقیقات کے بعد کوہلی کو کلین چٹ دے دی۔








