آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، قومی ٹیم جنوبی افریقہ میں تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، ٹیم جنوبی افریقہ روانہ

لاہور ۔ 29 اپریل(اے پی پی ) آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کےلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ترجمان کے مطابق بسمعہ معروف کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم پیر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم سیریز …

لاہور ۔ 29 اپریل(اے پی پی ) آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کےلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ترجمان کے مطابق بسمعہ معروف کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم پیر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 6 مئی کو جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی اور تیسرا 12 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی، دوسرا میچ 18 مئی، تیسرا میچ 19 مئی، چوتھا میچ 22 مئی اور پانچواں میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ قومی ویمن ون ڈے ٹیم میں کپتان بسمعہ معروف اوردیگر کھلاڑیوں میں ایمان انور، فاطمہ ثنائ، جویریہ ودود خان، جویریہ رﺅف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ند ا ڈار، رمین شمیم، ثناءمیر، سدرہ امین، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور عمائمہ سہیل شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لینے والی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتان بھی بسمعہ معروف ہوں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایمان انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنائ، ارم جاوید، جویریہ ودود خان، جویریہ رﺅف، کائنات امتیاز، نشرہ سندھو، ندا ڈار، رمین شمیم، ثناءمیر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل ہیں ۔ ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کا کہنا ہے کہ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارکردگی دے گی۔ تمام کھلاڑیوں نے سیریز کےلئے بہت محنت کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply