آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، سٹیون سمتھ نے کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

بئی۔ 3 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، اجنکیا راہانے 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، بائولرز میں جسپریت بمرا 4 درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے، جیسن ہولڈر کی 7 درجے ترقی کے ساتھ …

بئی۔ 3 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، اجنکیا راہانے 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، بائولرز میں جسپریت بمرا 4 درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے، جیسن ہولڈر کی 7 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازو میں سمتھ نے ایک درجہ ترقی پا کر کوہلی کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا، کین ولیمسن تیسرے، چیتشور پوجارا چوتھے، ہنری نیکولز پانچویں نمبر پر موجود ہیں، بھارتی بلے باز راہانے 7 سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے اور انہوں نے ساتویں پوزیشن سنبھال لی، ہانومان ویہاری 40 درجے ترقی کے ساتھ 30ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بائولرز میں پیٹ کمنز ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، بمرا 4 درجے ترقی پا کر ساتویں سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جیسن ہولڈر نے 7 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں انٹری کی اور انہوں نے جیمز اینڈرسن کے ساتھ چوتھی پوزیشن شیئر کر لی۔ آل رائونڈرز میں ہولڈر کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔