کولمبو ۔8مارچ (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج شام آمنے سامنے ہوں گی جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن بھارت کامیابی حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہے جبکہ نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے …
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ،بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا
کولمبو ۔8مارچ (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج شام آمنے سامنے ہوں گی جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن بھارت کامیابی حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہے جبکہ نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔بھارت اگر یہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے اور ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کر کے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کی کوشش کرے گی۔اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 30 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں بھارت نے 18 اور نیوزی لینڈ نے 11 میچز جیتے ہیں جبکہ تین مقابلے برابر رہے۔
ان میں سے دو میچز سپر اوور میں بھارت نے جیتے جبکہ ایک مقابلہ ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت برابر رہا۔تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں صورتحال مختلف رہی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک تین میچز کھیلے گئے اور تینوں میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت کو کوئی فتح نہیں مل سکی۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں بھارت کے سوریا کمار یادیو سرفہرست ہیں جنہوں نے 13 میچز میں 526 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے بعد روہت شرما 511 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو 426، ٹم سیفرٹ 425 اور کین ولیمسن 419 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز میں شامل ہیں۔
بولنگ کے شعبے میں نیوزی لینڈ کے ایش سودھی سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے 25 میچز میں 30 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کے بعد مچل سینٹنر 23 اور ٹم ساؤتھی 20 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ 17 جبکہ جسپریت بمراہ 16 وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولرز میں شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز ایم ایس دھونی نے بنائے ہیں جنہوں نے دو میچز میں 54 رنز اسکور کیے۔ گوتم گمبھیر 51، ڈیرل مچل 49 اور برینڈن میک کولم 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسی طرح ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ وکٹیں نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے حاصل کیں جنہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سینٹنر اور ڈینیئل ویٹوری چار چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور بھارت کے جسپریت بمراہ نے تین تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔









