آئی سی سی کا آسٹریلوی امپائر راڈ ٹکر کو اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ پر مبارکباد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلوی امپائر راڈ ٹکر کو اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 100 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے والے صرف چوتھے امپائر بن گئے ہیں۔راڈ ٹکر نے یہ تاریخی سنگِ میل لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سیریز …

لاہور۔4جون (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلوی امپائر راڈ ٹکر کو اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 100 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے والے صرف چوتھے امپائر بن گئے ہیں۔راڈ ٹکر نے یہ تاریخی سنگِ میل لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران عبور کیا۔ اس موقع پر سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر ایان گولڈ نے انہیں یادگاری کرسٹل ٹرافی پیش کی۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے راڈ ٹکر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی قابلِ احترام امپائر ہیں جن کی مستقل مزاجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے دنیا بھر میں کھلاڑیوں، شائقین اور ساتھی امپائروں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

ان کے مطابق ٹکر نے دبا کے حالات میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ اپنے دور کے بہترین امپائروں میں شمار ہوتے ہیں۔راڈ ٹکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ ہمیشہ ان کا جنون رہی ہے اور بین الاقوامی امپائر کے طور پر طویل کیریئر ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100ویں ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنا ایک خواب کی تعبیر ہے اور وہ اس سفر کو محبت اور شکرگزاری کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔انہوں نے آئی سی سی، کرکٹ آسٹریلیا، نیو ساتھ ویلز کرکٹ امپائرز اینڈ اسکوررز ایسوسی ایشن، اپنے ساتھی امپائروں اور اہلِ خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی۔راڈ ٹکر 2010 میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ بنے تھے اور انہوں نے فروری 2010 میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہیملٹن میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ سپروائز کیا تھا۔

اس سے قبل وہ 2008 میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل ہوئے تھے جبکہ 2009میں اپنے پہلے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔امپائرنگ سے قبل راڈ ٹکر نیو ساتھ ویلز اور تسمانیہ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز اور میڈیم پیسر آل راونڈر ٹکر نے 1986 سے 1999 کے درمیان 103 فرسٹ کلاس میچز میں 5,076 رنز بنائے اور 123 وکٹیں حاصل کیں۔

راڈ ٹکر نے متعدد عالمی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھی امپائرنگ کی، جن میں 2011، 2015، 2019 اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ، 2013، 2017 اور 2025 کی چمپئنز ٹرافی اور 2009 سے 2026 تک مختلف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ایڈیشنز شامل ہیں۔ انہوں نے 2013 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2016 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنلز میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔

مزید خبریں