آئی سی سی کا پہلی بار ویمنز ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بیٹس اور ٹیلر بھی شامل، پاکستان کی کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی

دبئی ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی بار ویمنز ٹیم آف دی ایئر 2016ءکا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈین ٹیموں کی کپتان سوزی بیٹس اور سٹیفنی ٹیلر نمایاں کارکردگی کی بدولت جگہ بنانے میں کامیاب رہیں البتہ پاکستان کی کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ستمبر 2015ءسے …

دبئی ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی بار ویمنز ٹیم آف دی ایئر 2016ءکا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈین ٹیموں کی کپتان سوزی بیٹس اور سٹیفنی ٹیلر نمایاں کارکردگی کی بدولت جگہ بنانے میں کامیاب رہیں البتہ پاکستان کی کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ستمبر 2015ءسے ستمبر 2016ءکے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو ویمنز ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے جن میں سوزی بیٹس، سٹیفنی ٹیلر، ریچل پرائسٹ، مندھانا، میگ لیننگ، علیزے پری، ہیتھرنائٹ، دیندرا ڈوٹن، سیونی لس، آنیاشربسول، کاسپیرک اور کم گارتھ شامل ہیں۔

Leave a Reply