پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی ایف پاکستان تیسرے زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 2026 (لیگ-1) کا باقاعدہ آغاز پیر کو کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گیا ۔
آئی ٹی ایف پاکستان تیسرے زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ (لیگ-1) کا آغاز ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی ایف پاکستان تیسرے زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 2026 (لیگ-1) کا باقاعدہ آغاز پیر کو کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گیا ۔ اس چیمپئن شپ میں 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 لڑکے اور 15 لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں ،جن میں پاکستان، قازقستان، سنگاپور، جاپان، چین، آسٹریلیا، روس، پولینڈ، جنوبی کوریا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان کے میکائیل علی بیگ اور حمزہ رومان اس ٹورنامنٹ میں بالترتیب پہلی اور دوسری سیڈ ہیں۔
یہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ کراچی سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو 12 فروری 2024 کو اسلام آباد میں آئی ٹی ایف جونیئر ٹورنامنٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔مسامونے ماتسوموتو (جاپان) نے انعام قادر (پاکستان) کو 6-2، 6-0 سے شکست دی۔جیمی چن (ہانگ کانگ) نے ایتھن چیانگ (سنگاپور) کو 6-3، 6-1 سے ہرایا۔جےڈن پارک (ہانگ کانگ) نے ایم احمد افضل (پاکستان) کو 6-1، 6-1 سے شکست دی۔ارحم طارق (پاکستان) نے سیو لی (کوریا) کے خلاف واک اوور حاصل کیا، رویو ہوا (چین) نے ابدار علی (پاکستان) کو 6-1، 6-0 سے ہرایا۔ہو وان یونگ (ہانگ کانگ) نے کانگی ہو (چین) کے خلاف واک اوور حاصل کیا، ایم یحییٰ نے ڈینیئل الودی کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔
ایم ایان وقاص نے مولک اگروال (بھارت) کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ واروارا روبتسووا (روس) نے یانا چوہدری (بنگلہ دیش) کو 6-0، 6-2 سے شکست دی۔ ایو یوشیدا (جاپان) نے صوہا علی (پاکستان) کو 6-3، 6-1 سے ہرایا۔ صفلیہ اورازالینا (قازقستان) نے روما ئیسہ ملک (پاکستان) کو 6-0، 7-5 سے شکست دی۔یلیزاویتا سلیپچینکو (قازقستان) نے یوریکو (جاپان) کو 6-4، 6-1 سے ہرایا۔ ییجیا وانگ (چین) نے یولیا آرتیوہینا (پولینڈ) کو 6-1، 6-1 سے شکست دی۔ رینو شنڈن (جاپان) نے ییوا کم (قازقستان) کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے مین ڈرا کے میچز 7 اپریل 2026 کو صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔








