آئی ٹی بی اے رمضان ٹین پن بائولنگ لیگ شروع

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی ٹی بی اے رمضان ٹین پن بائولنگ لیگ لیزر سٹی باؤلنگ کلب،ایف سیون اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ لیگ کا افتتاح پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دانیال الرحمن کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی …

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی ٹی بی اے رمضان ٹین پن بائولنگ لیگ لیزر سٹی باؤلنگ کلب،ایف سیون اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ لیگ کا افتتاح پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کیا۔

اس موقع پر اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دانیال الرحمن کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اور لیگ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے 50 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

لیگ کے میچز رات ساڑھے نو بجے شروع ہوئے۔ لیگ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔