آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 12مارچ (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17600کیوسک اور اخراج 5000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15200کیوسک اور اخراج 15200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد29200کیوسک اور …

اسلام آباد ۔ 12مارچ (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17600کیوسک اور اخراج 5000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15200کیوسک اور اخراج 15200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد29200کیوسک اور اخراج6000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13900کیوسک اور اخراج9000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1445.32 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.087 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1171.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.749 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.206 ملین ایکڑ فٹ ہے۔