اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا ٹی ایم اے کی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ، بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا ٹی ایم اے کی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ، بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا

ہری پور۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نور نواز نے محکمہ تعلیم کے افسران، محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور ٹی ایم اے ہری پور کی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران سرکاری سکولوں کی عمارتوں، کلاس رومز، چاردیواری، واش رومز، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا ۔

اس موقع پر جن سکولوں کی عمارتوں میں خستہ حالی یا مرمت کی ضرورت پائی گئی، ان کی نشاندہی کر کے متعلقہ محکموں کو فوری مرمت اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ ہری پور سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔