ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ایبٹ آباد۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق اجلاس میں سیکورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ڈی ایس پی، نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔