آرمی چیف کا کراچی میں امن کی بحالی پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کراچی میں پائیدار امن کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی‘ جنر ل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں امن کی بحالی پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پائیدار امن کے لئے …
آرمی چیف کا کراچی میں امن کی بحالی پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش

مزید خبریں
آرمی چیف کا کراچی میں امن کی بحالی پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش
کراچی میں پائیدار امن کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی‘ جنر ل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں امن کی بحالی پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پائیدار امن کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔وہ جمعرات کوکراچی دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی دورہ کے دوران شہداءکی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔آرمی چیف کو کور اور رینجرز ہیڈ کوارٹر میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے کراچی میں معمولات زندگی بحال کرنے کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کی تعریف کی جس کی بدولت دہشت گردی ‘ٹارگٹ کلنگ اور اغواءبرائے تاوان کی واداتوں میں کافی حد تک کمی آئی ہے ۔آرمی چیف نے اس عزم کو دوہرایا کہ شہر میں امن کے قیام کے لئے کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی ‘آرمی بطور ریاستی ادارہ اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا اور کراچی آپریشن میںحکومتی اداروں با لخصوص سندھ پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی








