آرینا سبالینکا ،کوکو گف اور باربورا کریجیکوواآسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا ،امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکو گف اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی باربورا کریجیکووااپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا …

میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا ،امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکو گف اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی باربورا کریجیکووااپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے امریکی حریف کھلاڑی امانڈا کی وکٹوریہ انسیمووا کو شکست دی،امریکا کی 19 سالہ ٹینس سٹار کوکو گف نے پولینڈ کی حریف کھلاڑی میگڈالینا فریچ کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا نے روسی حریف کھلاڑی میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی امانڈا کی وکٹوریہ انسیمووا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نے ٹاپ 16 میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی حریف کھلاڑی میگڈالینا فریچ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو میں 6-4 ، 3-6 اور 2-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا کا مقابلہ باربورا کریجیکووا سے ہوگا جبکہ کوکوگف کا مقابلہ یوکرین کی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک سے ہوگا