وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ LA-6 تحصیل سمانی ضلع بھمبر میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار چوہدری عبدالرزاق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے
آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ، حکومت عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
سمانی/بھمبر۔19جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ LA-6 تحصیل سمانی ضلع بھمبر میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار چوہدری عبدالرزاق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا غیر معمولی جوش و خروش اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چوہدری عبدالرزاق ریکارڈ برتری سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور حکومت عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔جلسے سے قبل انجینئر امیر مقام کا تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا گیا، انہیں گھوڑا بگھی پر سوار کر کے ایک شاندار انتخابی ریلی کی قیادت کرائی گئی جبکہ کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور "پاکستان زندہ باد”، "کشمیر زندہ باد”، "پاک فوج زندہ باد”، "قائد نواز شریف زندہ باد”، "وزیراعظم شہباز شریف زندہ باد”، "فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد”، "مریم نواز زندہ باد” اور "انجینئر امیر مقام زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔انجینئر امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ راٹھوعہ ہریام پل کے منصوبے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 10 ارب روپے فراہم کیے ہیں اور اس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں دانش سکولز کے قیام پر بھی کام تیزی سے جاری ہے تاکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ عوام کی خواہشات کے مطابق چوہدری عبدالرزاق کو دیا گیا ہے اور وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی ترقی، استحکام اور دفاع کے لیے تاریخی خدمات انجام دی ہیں جبکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا بھی نواز شریف کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر آباد عوام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے شہدا کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف ثابت قدمی سے جدوجہد کر رہے ہیں اور بے شمار قربانیاں دے چکے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو مؤثر جواب دیا گیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف 24 جولائی کو میرپور میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحصیل سمانی سمیت آزادجموں و کشمیر کے عوام کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور تمام فیصلے عوام کی خواہشات اور آئینی تقاضوں کے مطابق کیے جائیں گے۔اس موقع پر چوہدری عبدالرزاق نے کہا کہ انجینئر امیر مقام کی آمد سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے اور انتخابی مہم کو نئی قوت ملی ۔جلسے کے دوران چوہدری عبدالرحمٰن سدھو (چیئرمین یونین کونسل منانہ)، چوہدری مقصود (وائس چیئرمین)، کنٹریکٹر محبوب مغل، امرہ خانم اور ہزاروں کارکنوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز، انجینئر امیر مقام اور چوہدری عبدالرزاق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔جلسے میں راجہ امجد پرویز، سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ظفر بربل، سابق رکن اسمبلی راجہ مقصود احمد خان، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمانی راجہ ذوالقرنین، چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ، راجہ صداقت، کیپٹن (ر) ندیم، چوہدری ظفر ماہر، راجہ سام، راجہ رزاق کشمیری ایڈووکیٹ، وفاقی وزیر کے مشیر سردار طارق محمود سمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد رہنما، کارکن اور ہزاروں افراد شریک ہوئے








