آسٹریلیا الیون نے انگلینڈ الیون کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 249 رنز بنا لئے

ٹاﺅنسول۔ 15 نومبر (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا الیون نے ایشز سیریز کے آخری چار روزہ وارم اپ میچ میں انگلینڈ الیون کے خلاف پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنا لئے، کپتان میتھیو شارٹ 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، انگلش فاسٹ باﺅلر کرس ووکس نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں …

ٹاﺅنسول۔ 15 نومبر (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا الیون نے ایشز سیریز کے آخری چار روزہ وارم اپ میچ میں انگلینڈ الیون کے خلاف پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنا لئے، کپتان میتھیو شارٹ 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، انگلش فاسٹ باﺅلر کرس ووکس نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔ بدھ کو ٹاﺅنسول میں شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان میتھیو شارٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نک لارکن اور جیک کارڈر نے ٹیم کو 66 رنز کا آغاز فراہم کیا یہاں پر لارکن 30 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے، 75 کے سکور پر کارڈر بھی 39 رنز بنانے کے بعد ووکس کی گیند کا نشانہ بنے، دونوں اوپنرز کے آﺅٹ ہونے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کھلاڑی بڑی پارٹنرشپ قائم کرنے میں ناکام رہے،

Leave a Reply