سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں ‘آپریشن ردالفتنہ 3’ کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آپریشن ردالفتنہ 3،آواران کے علاقے بدرنگ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

مزید خبریں
کوئٹہ۔17ستمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں ‘آپریشن ردالفتنہ 3’ کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید خودکار اسلحہ، گولہ بارود اور تخریبی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے مسلسل، مؤثر اور ٹارگٹڈ آپریشنز کے نتیجے میں صوبے میں انتشار پھیلانے والے اس دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی گئی ہے اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی فورسز نےاس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک دشمن دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔







