اب شمالی کوریا کے معاملے مزید صبر نہیں کیا جا سکتا، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن ۔ یکم جولائی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر ان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے اور اب 'پختہ ارادے کے ساتھ جواب' دینے کا وقت آگیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس میں جنوبی کوریا کے صدر مون ڑئی ان کے ساتھ دی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے …

واشنگٹن ۔ یکم جولائی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر ان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے اور اب ‘پختہ ارادے کے ساتھ جواب’ دینے کا وقت آگیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس میں جنوبی کوریا کے صدر مون ڑئی ان کے ساتھ دی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘ہم سب کو ایک لاپرواہ اور بے رحم حکومت سے خطرہ ہے۔انھوں نے شمالی کوریا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ اپنا قبلہ جلد از جلد درست کر لے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون ڑئی ان نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماﺅں سے گفتگو جاری رہے۔

Leave a Reply