"اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے تخفیف غربت پروگرام "احساس" کو موجودہ حکومت کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غربت کے خاتمے کے لئے جامع پروگرام ہے، حکومت تمام پروگراموں میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو " احساس پروگرام" پر عملدرآمد کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے جائزہ …
احساس” غربت کے خاتمے کے لئے حکومت کا جامع پروگرام ہے، تمام پروگراموں میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کے خواہاں ہیں وزیر اعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
"اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے تخفیف غربت پروگرام "احساس” کو موجودہ حکومت کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غربت کے خاتمے کے لئے جامع پروگرام ہے، حکومت تمام پروگراموں میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ” احساس پروگرام” پر عملدرآمد کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیرا عظم نے یتیموں ناداروں کے لئے تحفظ، کفالت، ہاﺅسنگ، نیوٹریشن، ضلعی ترقیاتی پورٹلز، روزگار سمیت احساس پروگرام کے مختلف پالیسی اقدامات پر عملدرآمد کے لئے نظام الاوقات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ”احساس “موجودہ حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے اور اس کا مقصد تخفیف غربت کے مسئلے سے جامع انداز میں نبردآزما ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیت المال سمیت تمام پروگراموں میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے تاکہ صوابدیدی عنصر کو ختم کیا جاسکے۔







