اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) اسلام آباد ۔ (اے پی پی) ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر کل پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے، ان کے ہمراہ سرمایہ کاری و فارن ٹریڈ فور ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی وزراءسمیت اعلیٰ حکام کا وفد بھی ہوگا۔دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران ازبک ڈپٹی وزیراعظم،وزیر خارجہ …
ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) اسلام آباد ۔ (اے پی پی) ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر کل پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے، ان کے ہمراہ سرمایہ کاری و فارن ٹریڈ فور ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی وزراءسمیت اعلیٰ حکام کا وفد بھی ہوگا۔دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران ازبک ڈپٹی وزیراعظم،وزیر خارجہ سے ملاقات کے علاوہ وفاقی وزراءریلوے،منصوبہ بندی و ترقیات ،نیشنل فوڈ سیکیورٹی ،صحت،تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے وزراءاور مشیروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ازبک ڈپٹی وزیراعظم کا یہ دورہ دنوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اہمیت کا حامل ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ قریبی ،اقتصادی،شراکت داری ،علاقائی رابطے بڑھانے کیلئے بھی یہ دورہ اہم ثابت ہوگا ۔








