اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا گیا ۔بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتے کی توسیع کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔24اپریل (اے پی پی):اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا گیا ۔بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت اوول آفس میں اسرائیلی اور لبنانی حکام کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
اس ملاقات میں نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔ اپنے اعلان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملاقات ’انتہائی کامیاب‘ رہی۔انھوں نے لکھا کہ امریکالبنان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔امریکی صدر نے مزید کہاکہ اس تاریخی ملاقات میں شریک ہونا ان کے لیے بڑے اعزازکی بات ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔








