اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے بارے میں مستقل آزادکمیشن کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

جدہ ۔ 29 نومبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے بارے میں مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کرادار ادا کریں۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں 16ویں اجلاس کے اختتامی سیشن میں مقبوضہ وادی میں کشمیریوں …

جدہ ۔ 29 نومبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے بارے میں مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کرادار ادا کریں۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں 16ویں اجلاس کے اختتامی سیشن میں مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے قتل عام سمیت وہاں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کے الزامات کی عالمی سطح پر تحقیقات کرانے پر زوردیا۔ اجلاس میںکمیشن اور او آئی سی ممبران ، اور بطور مبصر ممالک کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے صدرآزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، بین الاقوامی برادی کو اس حوالے سے اپنا کردارا ادا کرنا چاہیئے تاکہ کشمیر یوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز بحران کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف کرفیو نے وہاں کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے ۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی اور آئی پی ایچ آر سی کی طرف سے جاری اعلانات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ بعد ازاں اجلاس میںکمیشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت کا اپنے آئین کے آرٹیکل 35A اور 370 کو منسوخ کرنے کا اقدام غیر قانونی اور کالعدم تھا کیونکہ اس کا مقصد مقبوضہ وادی میں مسلم آبادی کو اقلیت بنانے کے ذریعہ ریاست جموں و کشمیر کی آبادیاتی تشکیل کو تبدیل کرنا ہے۔ کمیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسانی حقوق سے متعلق معاہدوں اور کنونشنوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 27 اور 49 کی اس کی اضافی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے ۔کمیشن نے کہاکہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کچلنے کے لئے مقبوضہ وادی میں سیاسی، اقتصادی اور مواصلاتی روابط پرسخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ اجلاس میں بھارت سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمد کرتے ہوئے کشمیری عوام کوان کا حق خودارادیت دے۔کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو اس سلسلے میں جلد اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے دباو¿ ڈالنے کے لئے اپنا مناسب کردار ادا کریں۔

مزید خبریں