اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور فیصل آباد کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں اسلام آباد نے کراچی گرین کو با آسانی 3-0 گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پہلے ہاف میں اسلام آباد کو کراچی …
اسلام آباد اور فیصل آباد کی ٹیمیں انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور فیصل آباد کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں اسلام آباد نے کراچی گرین کو با آسانی 3-0 گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پہلے ہاف میں اسلام آباد کو کراچی گرین کے خلاف 2-0 گولز کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں اسلام آباد نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-0 گولز سے جیت لیا، اسلام آباد کی جانب سے دانیال نے دو اور روح اللہ نے ایک گول کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں فیصل آباد نے گوادر کو 3-1 گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم دوسرے ہاف میں فیصل آباد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین گولز داغے اور ٹیم کو 3-1 گولز سے کامیابی دلوائی، فیصل آباد کی طرف سے رانا مبشر بشیر، ندیم اشرف اور منان نے ایک ایک گول کیا جبکہ گوادر کی جانب سے شاہ زمان نے ایک گول کیا۔ سیمی فائنل مقابلے آج جمعرات کو ملتان میں کھیلے جائیں گے۔








