اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید الفطر پر ون وہیلرز کے خلاف کریک ڈائون

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عید الفطر پر ون وہیلرز کے خلاف کریک ڈائون کیا۔آئی ٹی پی حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عید کے دن مسافروں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے 500 سے زائد اہلکار تعینات کیے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 500 سے زائد ون ویلرز اورقانون شکن کے خلاف …

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عید الفطر پر ون وہیلرز کے خلاف کریک ڈائون کیا۔آئی ٹی پی حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عید کے دن مسافروں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے 500 سے زائد اہلکار تعینات کیے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 500 سے زائد ون ویلرز اورقانون شکن کے خلاف کارروائی کی گئی۔حکام نے بتایا کہ ٹریفک افسران کو عید کی نماز کے مقامات، تفریحی مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک کو منظم بنانے اور شہریوں کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے ٹریفک پلان پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کی خود نگرانی کی۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دوسرے دن بھی ضلع بھر میں ٹریفک سکواڈ تعینات کئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی مسلسل سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شکرپڑیاں، لیک ویو پارک اور دامن کوہ کو فیملی پارک قرار دیا گیا ہے جہاں فیملیز کے بغیر داخلہ ممنوع ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ون ویلنگ اور لاپرواہی سے گریز کریں۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار۔15 پر رابطہ کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عید کی تعطیلات کے دوران شہریوں کے لیے محفوظ اور ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔