اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن

اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 590 افراد، 175 گھرانوں،30 ہوٹل ،64دکانیں، 300 موٹر سائیکلوں اور 62 گاڑیوں کو چیک کیاگیا

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 590 افراد، 175 گھرانوں،30 ہوٹل ،64دکانیں، 300 موٹر سائیکلوں اور 62 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 41 مشکوک افراد اور 23 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومبنگ آپریشن کئے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔