اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے بول انٹرٹیمنٹ کے پروگرام ''چیمپئن'' پر قابلِ اعتراض اور نامناسب مواد نشر کرنے پر پابندی کا مؤقف اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی تسلیم کرتے ہوئے پروگرام کو قابل اعتراض اور ملکی اقدار کے منافی قرار دے دیا ہے، میڈیا ہائوس کو 10 لاکھ روپے جرمانہ فوری پیمرا کو جمع کرانے کی ہدایت کی …
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بول انٹرٹیمنٹ پروگرام بارے پیمرا کا موقف تسلیم کر لیا میڈیا ہائوس کو 10 لاکھ روپے جرمانہ فوری جمع کرانے کی ہدایت ، پروگرام پر پابندی عائد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے بول انٹرٹیمنٹ کے پروگرام ”چیمپئن” پر قابلِ اعتراض اور نامناسب مواد نشر کرنے پر پابندی کا مؤقف اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی تسلیم کرتے ہوئے پروگرام کو قابل اعتراض اور ملکی اقدار کے منافی قرار دے دیا ہے، میڈیا ہائوس کو 10 لاکھ روپے جرمانہ فوری پیمرا کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیمرا سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول انٹرٹیمنٹ کے پروگرام ”چیمپئن” پر قابلِ اعتراض اور نامناسب مواد نشر کرنے پر 20 جنوری کو پابندی عائد کی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جسے اس میڈیا ہائوس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ متعدد سماعتوں کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے چمپیئن پروگرام میں نشر کئے جانے والے مواد کو نازیبا، قابلِ اعتراض اور ملکی اقدار کے منافی ہونے پر پروگرام کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کر دی اور چینل ہذا کو 10 لاکھ روپے جرمانہ فوری پیمرا کو جمع کرانے کی ہدایت کی۔








