افغانستان،لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

افغانستان،لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کابل۔4مئی (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ تخار کے ضلع کلفگان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق صوبائی ڈائریکٹوریٹ صحت نے پیر کو بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز واقعہ کی اطلاع موصول ہوتےہی طبی ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔