افغانستان ،مسافر گاڑی اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

افغانستان ،مسافر گاڑی اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

کابل۔4مئی (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ فاریاب میں تیز رفتاری کے باعث مسافر گاڑی اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس دفتر نے پیر کو بیان میں بتایا کہ حادثہ گزشتہ شام کو ضلع اندخوی کے مضافات میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق خراب سڑکیں، ، تیز رفتاری اور حفاظتی اقدامات کی کمی ایسے حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔