افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ،امید کر تے ہیں کہ افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی ، آئی ایس پی آر

ISPR
ISPR

راولپنڈی۔20ستمبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے دوتوئی کے علاقے میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ،سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے بعد دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی نذر محمد شہید ہو گیا، 34 سالہ سپاہی کا تعلق جعفر آباد سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کے لئے افغان سر زمین کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔