کابل ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) اقوم متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ اور بدامنی کے باعث گذشتہ ایک دہائی میں ایک لاکھ سے زیادہ سویلین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔فرانسیسی خبررساںادارے کے مطابق کابل میں اقوام متحدہ کے نمائندے تادامیچی یاما موتو نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ سے عام افغان شہری زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور گذشتہ ایک دہائی میں ایک لاکھ سے …
افغانستان میں ایک دہائی میں ایک لاکھ شہری ہلاک و زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
کابل ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) اقوم متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ اور بدامنی کے باعث گذشتہ ایک دہائی میں ایک لاکھ سے زیادہ سویلین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔فرانسیسی خبررساںادارے کے مطابق کابل میں اقوام متحدہ کے نمائندے تادامیچی یاما موتو نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ سے عام افغان شہری زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور گذشتہ ایک دہائی میں ایک لاکھ سے زیادہ سویلین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایک اور رپورٹ کے مطابق 2018 ء افغانستان کے لیے ایک خونی سال تھا جس میں 927 بچوں سمیت 3804 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان رابطوں میں تعطل کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔







